والد یوٹیلٹی بل بھروانے گئے تھے کہ اچانک گر گئے ،انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر ہو سکے۔بیٹے کی گفتگو
کراچی (شوبز ڈیسک) سابق صدر و آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کی پیروڈی سے مشہور ہونے والے فنکار وسیم انصاری انتقال کر گئے، پرویز مشرف کے ہم شکل وسیم انصاری کراچی میں منگل کے روز انتقال کرگئے تھے۔وسیم انصاری کے صاحبزادے نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ والد شوگر اور بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا تھے،والد یوٹیلٹی بل بھروانے گئے تھے کہ اچانک گر گئے اور انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر ہو سکے۔
وسیم انصاری نے سوگواران میں بیوہ بیٹا اور چار بیٹیوں کو چھوڑا ہے۔
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے ہمشکل، جیو نیوز کے پروگرام "ہم سب امید سے ہیں" کے کردار وسیم انصاری اس دنیا سے کوچ کر گئے اللّہ پاک ان کی مغفرت فرمائے آمین_. pic.twitter.com/wUTMciGnQw— Abdul Razzaq (@arazzaqcheema) July 4, 2023
وسیم انصاری کے صاحبزادے کاشان کے مطابق وسیم انصاری کی نمازِ جنازہ گلستان جوہر میں رہائشگاہ کے قریب مریم مسجد نعمان گرینڈ سٹی میں ادا کی گئی اور بعدازاں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
وسیم انصاری پرویز مشرف سے مشابہت رکھتے تھے اور انہی کی پیروڈی کرکے شہرت حاصل کی تھی۔
وسیم انصاری نجی نیوز چینل کے پروگرام میں پرویزمشرف کی پیروڈی کیا کرتے تھے،وسیم انصاری کے اس منفرد ہنر کی وجہ سے سامعین محظوظ ہوئے بلکہ وہ پاکستان کے سیاسی منظرنامے پر بھی متاثر کن تبصرہ کیا جاتا تھا۔سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی جانب سے بھی وسیم انصاری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون
_سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے ہمشکل، جیو نیوز کے پروگرام "ہم سب امید سے ہیں" کے کردار وسیم انصاری اس دنیا سے کوچ کر گئے اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے آمین ۔ pic.twitter.com/aSFbFLBX6Y
— Ijlal Gilgiti (@Ijlal_Gilgiti) July 5, 2023
۔خیال رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف بھی رواں سال 5 فروری کو انتقال کر گئے تھے۔
پرویز مشرف کا انتقال دبئی کے اسپتال میں ہوا جہاں وہ کئی عرصہ زیر علاج بھی رہے۔ ان کی عمر 79 برس تھی، پرویز مشرف اعضا کی خرابی کی بیماری (ایمیلوئیڈوسس) میں مبتلا تھے اور 18 مارچ 2016 سے دبئی میں مقیم تھے، سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔