اسلام آباد: (شوبز ڈیسک) پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور پروڈیوسر عروہ حسین 32 سال کی ہو گئی ہیں ان کی سالگرہ پر شوہر فرحان سعید نے خوبصورت اور منفرد انداز میں مبارکباد دی۔
اداکارہ نے گزشتہ روز اپنی 32 ویں سالگرہ منائی اور سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر خوبصورت سا بومرنگ شیئر کیا۔
دوسری جانب عروہ حسین کے شوہر، اداکار و گلوکار فرحان سعید نے انہیں خوبصورت انداز میں سالگرہ کی مبارک باد دی۔
فرحان سعید نے اہلیہ کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کی اور انہیں دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی قرار دیتے ہوئے سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔
فرحان سعید کی جانب سے شیئر کی گئی دوسری تصویر میں عروہ حسین سر پر دوپٹہ باندھے اپنی دھن میں بیٹھی نظر آ رہی ہیں۔
اس تصویر کے کیپشن میں فرحان سعید نے لکھا ہے کہ “سب سے مزاحیہ شخص کو سالگرہ مبارک ہو”۔