سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی بروقت کاروائی ،1گھنٹہ قبل چوری ہونیوالی گاڑی پکڑ کر مالک کے حوالے کر دی

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے بروقت کاروائی کر کی1گھنٹہ قبل چوری ہونیوالی گاڑی پکڑ کر مالک کے حوالے کر دی گزشتہ رات کچہری چوک ڈیوٹی پر تعینات ٹریفک وارڈ ن وحید خان کو وائرلیس پر ایک آلٹو گاڑی کی چوری کی اطلاع ملی جو مریڑ چوک سے کچہری کی طرف آ رہی ہے جس پر ٹریفک وارڈن نے ٹریفک اسسٹنٹ کے ہمراہ مریڑ چوک سے آنیوالی ٹریفک کو رکوا کرگاڑی کی تلاش شروع کی جس پر گاڑی میں موجود ڈرائیور گاڑی کو سڑک کے درمیان چھوڑ کر فرار ہو گیا-

ٹریفک وارڈن نے گاڑی قبضہ میں لے کر اسے مالک کے حوالے کر دیاگاڑی ملنے پر اسکے مالک نے ٹریفک وارڈن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیاجبکہ سی ٹی اوراولپنڈی تیمور خان نے ٹریفک وارڈنز کے لئے انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دوران ڈیوٹی ٹریفک کی روانی کو احسن طریقے سے رواں رکھنے ، جرائم کے خاتمہ اور موثر کارکردگی دکھانے والے افسران و جوان محکمہ پولیس کا قیمتی سرمایہ ہیںانکی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔