انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کی کمی دیکھی گئی۔انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کی قدر 2 پیسے کم ہو کر 278 روپے 10 پیسے ہے۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کی قیمت 5 پیسے اضافے کے ساتھ 279 روپے 14 پیسے ہے۔