ریوگرانڈے: (انٹرنیشنل ڈیسک ) برازیل کی جنوبی ریاست ریوگرانڈے میں بارشوں اورسیلاب نے تباہی مچادی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مختلف حادثات میں 83 افرادہلاک اور متعددزخمی ہوگئے، سیلاب کی وجہ سے100 سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے، کینوس شہر میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد بے گھر ہوگئے، طوفان سے آنے والے سیلاب نے کئی شہروں میں سڑکیں اور پل تباہ کر دیئے۔
غیرملکی میڈیا نے مزید بتایا کہ بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ، ڈیم کو جزوی نقصان پہنچا، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔