کراچی: نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، نوجوان جاں بحق

کراچی: ( کرائم ڈیسک ) شہر قائد کراچی میں نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا افسوسناک حادثہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں پیش آیا جہاں نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے اپنے آگے جانے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر دم توڑ گیا۔

حادثے کے بعد ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد نامعلوم ملزم کی تلاش شروع کر دی۔