آپ کے پیسے امداد نہیں سرمایہ کاری ہیں، یوکرینی صدر نے امریکا کو واضح کردیا

تمام مشکلات کے باوجود یوکرین گِرا نہیں اور اب بھی دفاع کر رہا ہے،امریکی کانگریس سے خطاب

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے واضح کردیا کہ امریکا کے پیسے سرمایہ کاری ہیں، خیرات نہیں۔امریکا کے دورے پر آئے ہوئے یوکرین صدر نے امریکی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مشکلات کے باوجود یوکرین گِرا نہیں اور اب بھی دفاع کر رہا ہے۔
ولودومیر زیلنسکی نے کہا کہ ہم نے دنیا کے ذہنوں کی جنگ میں روس کو شکست دی، جنگ جاری ہے اور ہمیں میدانِ جنگ میں روس کو شکست دینی ہے۔

یوکرینی صدر نے کہا کہ یوکرین نے کبھی بھی امریکی فوجیوں کو اپنی سرزمین پر لڑنے کے لیے نہیں کہا، ہمارے فوجی خود امریکی ٹینکس اور طیارے مکمل طور پر چلا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یوکرین کو امداد جمہوریت کے لیے سرمایا کاری ہے چیریٹی نہیں، امید ہے کانگریس اراکین یوکرین کی امداد جاری رکھیں گے۔ولودومیر زیلنسکی نے مزید کہا کہ امریکی کانگریس میں خطاب کرنا اعزاز ہے۔