کینیڈا میں شدید برف باری، شہریوں کو سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا

شدید برف باری کے باعث کینیڈا کے دوسرے مصروف ترین وینکوور ایئر پورٹ پر پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار

ٹورنٹو(انٹرنیشنل ڈیسک) موسم سرما کے طوفان کے باعث کینیڈا کے شہر وینکوور میں شدید برف باری ہوئی ہے، شدید برف باری اور حد نگاہ کم ہونے سے شہریوں کو سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے کچھ حصوں میں 25 سینٹی میٹر تک برف پڑی ہے، شدید برف باری کے باعث کینیڈا کے دوسرے مصروف ترین وینکوور ایئر پورٹ پر پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

پروازوں کی آمدورفت متاثر ہونے کا سلسلہ کرسمس ویک اینڈ سے پہلے تک جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔حکام نے برٹش کولمبیا کے شہریوں کے لیے انتہائی سرد موسم اور برف باری کی وارننگ جاری کر رکھی ہیں۔حکام نے شہریوں کو گرم کپڑے پہننے اور سفر کے لیے سڑکوں کی خطرناک صورت حال پر نظر رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے۔