لندن، 18 سالہ پاکستانی حسین چودھری گھر کی دہلیز پر قتل

لندن (بیورو رپورٹ) لندن میں پاکستانی نوجوان اور ا ±س کی والدہ پر چاکو سے حملہ، گھر کی دہلیز پر قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لندن کے پاکستانی کمیوٹی کے علاقے والتھم اسٹو میں 2 برطانوی نوجوانوں نے تیز دھار چاکو سے حملہ کر کے 18 سالہ پاکستانی حسین چودھری کو قتل کر دیا۔ واقعے میں حسین چودھری کی والدہ بھی زخمی ہو گئیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ حسین چودھری نامی نوجوان برطانیہ میں قانون کا طالب علم تھا اور اس کے علاوہ گھر کے اخراجات پورے کرنے کے لیے آن لائن جیکٹس بھی فروخت کرتا تھا۔ قتل کے واقعے کے وقت نوجوان اپنے گھر میں موجود تھا کہ 2 نوجوان گھر کے اندر داخل ہو گئے اور حسین چودھری سے جیکٹس دکھانے کا مطالبہ کیا، جس کے بعد حسین نے جیکٹس دکھانا شروع کردیں، تاہم اِسی دوران ہی دونوں نوجوانوں نے حسین چودھری پر حملہ کر دیا، حملے میں پاکستانی نوجوان کو شدید قسم کے زخم آئے، اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گیا، حملے کے وقت حسین چودھری کی والدہ بھی موجود تھیں، انہوں نے اپنے بیٹے کو بچانے کے لیے مزاحمت کی جس کی وجہ سے وہ بھی شدید زخمی ہو گئیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اس افسوناک واقعے کی لندن میں مقامی پاکستانی کمیونٹی نے شدید مزمت کی ہے اور ملزمان کے خلاف قانونی چارہ چوئی کا مطالبہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ لندن میں چاکووں سے حملوں کی واردات میں گزشتہ چند برسوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اِس حوالے سے لندن کے میئر پاکستانی نڑاد صادق خان کو بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے، لیکن برطانوی پولیس چاکو سے قتل کی وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام ٹھہری ہے۔ اس حوالے سے حکومتِ برطانیہ نے چند نئے منصوبوں کا بھی آغاز کیا ہے، جن میں سے ایک لندن میں چاکو اور دیگر اسلحے کی فروخت پر پابندی عائد کرنا بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں