ہمیں بتائیں کہ نگران حکومت یا موجودہ حکومت نے پھر 2 اڈے سُپرپاور کو دیئے ہیں؟

یہ غیرسنجیدہ حکومت ہے ہم وضاحت چاہتے ہیں، ان کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں، یہ فارم 47 کی بیساکھیوں پر آئے ہوئے ہیں، وزیراعظم حلف اٹھانے کے بعد ایوان میں نظر نہیں آیا، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب خان

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ ہمیں بتائیں کہ نگران حکومت یا موجودہ حکومت نے 2 اڈے کیا سپر پاور کو پھر دے دیئے ہیں؟ ہم وضاحت چاہتے ہیں، یہ غیرسنجیدہ حکومت ہے ،یہ جائیں ، ان کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں فارم 47کی بیساکھیوں پر آئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جو فارن فنڈز آنے تھے وہ حکومت کو ملے نہیں ہیں، نہ کوئی دینے کو تیار ہے، اس کا متبادل کیا ہوگا؟یہ سیدھا ڈومیسٹک مارکیٹ سے پیسا اٹھائیں گے، یہ اس طرح کا مترادف ہے جیسے آپ نوٹ چھاپتے ہیں، جس سے افراط زر آسمان کو پہنچے گا، پاکستان کی عوام کا نقصان ہوگا، کسان پہلے ہی رو رہا ہے، ہر جگہ پر لوگ بات کررہے ہیں کہ ہوکیا رہا ہے؟ حکومت سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ ہمیں بتائیں کہ نگران حکومت یا موجودہ حکومت نے 2 اڈے کیا سپر پاور کو پھر دے دیئے ہیں؟ ہم وضاحت چاہتے ہیں،یہ غیرسنجیدہ حکومت ہے ،یہ جائیں ، ان کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں فارم 47کی بیساکھیوں پر آئے ہوئے ہیں۔

چھوٹے چھوٹے بچے ہوتے ہیں جن کی ایئرفورس یا فوجی یونیفارم پہننا خواہش ہوتی ہے، آج پنجاب میں وزیراعلیٰ پولیس یونیفارم میں پریڈ لینے آگئیں، یہ کیسا مذاق ہورہا ہے؟ نہ پالیسی مہنگائی اور نہ صدارتی خطاب پر بات کی جاتی ہے۔ یہ حکومت ایوان میں نہیں ہے، ان کا کام ہے اپوزیشن کو جواب دے۔ اس اسمبلی میں حکومتی کرسیاں مکمل خالی ہے یہاں پر عوامی مسائل کو حکومت کے سامنے رکھا جائے گا وزیر مشیر کہاں ہے؟ اگر اسی طرح عوام کا پیسہ ان سیشن پر ضائع کرنا ہے تو بہتر ہے بند کردیں اسے ہم نے یہاں ملکی معاشی صورتحال پر گفتگو کرنی ہے حکومت سنجیدہ نہیں ہے فارم 47 کی پیداوار یہ حکومت اور اسکا مینڈیٹ چوری وزیراعظم حلف اٹھانے کے بعد نظر تک نہیں آیا یہ کیا تماشہ ہے؟ یہ ملک ایسے چلائیں گے یہ لوگ۔