عمران خان جب حکم کریں گے میں سب سے آگے ہوں گا، خیبرپختونخواہ جب نکلے گا تو پھرچوروں کی حکومت گرائیں گے اور عمران خان کو لائیں گے، حق نہ ملا تو اسلام آباد پر قبضہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور
پشاور ( نیوز ڈیسک ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا، عمران خان جب حکم کریں گے میں سب سے آگے ہوں گا، خیبرپختونخواہ جب نکلے گا تو پھر چوروں کی حکومت گرائیں گے اور عمران خان کو لائیں گے ۔ انہوں نے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مینڈیٹ چوری کرنے والوں کو ہمارے اوپر بٹھا رکھا ہے، کمزور لوگ کبھی آواز نہیں اٹھا سکتے، توشہ خانہ میں بانی پی ٹی آئی نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا، زرداری اور نوازشریف نے توشہ خانہ سے غیرقانونی طور پر گاڑیاں نکلوائیں، وہ باہر پھر رہے ہیں،ان میں ایک صدر ہے، ایک وزیراعظم اور ایک گاڑی نکال کر وزیراعلیٰ بنی ہوئی ہے، قوم سب سمجھتی ہے۔
یہ ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا، جعلی ایف آئی آرز، ڈرادھمکا کرلوگوں کے منہ بند کرنے ہیں، کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے، یہ فسطائیت ظلم ہمارے دلوں میں نفرت پیدا کررہی ہے، ہم نے چاہتے کہ اداروں کے خلاف ہمارے بچوں میں نفرت پیدا ہو۔ میری تربیت بانی پی ٹی آئی نے کی ملکی ادارے ہم سے زیادہ ضروری ہیں۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میرا بیٹا جب بھی فون پر بات کرتا ہے تو کہتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا ساتھ کبھی مت چھوڑنا، میری بیوی مجھ سے کہتی تھی کہ بانی پی ٹی آئی کیلئے کیا کررہے ہو؟ بانی پی ٹی آئی جب حکم کریں گے میں سب سے آگے ہوں گا ، قوم کی ماؤں بہنوں بچیوں کی بددعائیں آپ کو لگ جائیں گی۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آنے والے وقت میں کچھ ایسی تبدیلیاں نہ آئیں جو کہ آنی چاہئیں، ہم حق پر ہیں اگر ہمیں حق نہ ملا تو پھر ایک صوبہ خیبرپختونخواہ ہے، یہ صوبہ جب نکلے گا تو پھر عمران خان کو لائیں گے اور چوروں کی حکومت بھی گرائیں گے، مجھے سزا دی تو میں کہا تھا اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے ان میں کہہ رہا ہوں کہ ہم اسلام آباد پر قبضہ کریں گے۔