کورونا کی چھٹی لہر کے وار، ملک بھر میں مزید 2 مریض دم توڑ گئے

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، ملک بھر میں مزید 2 مریض دم توڑ گئے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار 286 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 270 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این آئی ایچ کے مطابق 116 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.92 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید دو مریض دم توڑ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں