اسلام آباد: ( نیوز ڈیسک ) آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے مالیاتی بل کا مسورہ تیار کرنے کیلئے پالیسی سیل تشکیل دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے گریڈ 18 سے 20 تک کے 5 افسران کی قیادت میں پالیسی سیل تشکیل دیا گیا ہے، خصوصی سیل مختلف فورمز کی جانب سے موصول پالیسی تجاویز مرتب کرے گا، پالیسی سیل چیئرمین ایف بی آر اور ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی کی معاونت کرے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر ان لینڈ ریونیو زون ایل ٹی او لاہور شبیہ الاعجاز کو پالیسی سیل کا کنوینئر مقرر کیا گیا، کمشنر ان لینڈ ریونیو زون ایل ٹی او کراچی ڈاکٹر نجیب اللہ، چیف انالیسز آئی آر آپریشن ونگ ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اعجاز حسین، ایڈیشنل کمشنر آئی آر ایل ٹی او کراچی، سیکنڈ سیکرٹری آئی آر آپریشن ایف بی آر ممبرز ہوں گے۔