معمولی تلخ کلامی پر ہوٹل ملازم نے ساتھی کو قتل کر دیا

ننکانہ صاحب : ( کرائم ڈیسک ) سید والا میں ہوٹل پر ملازمین کی معمولی تلخ کلامی کے دوران ہوٹل ملازم سرفراز نے ساتھی ملازم ولایت کو قتل کر دیا۔ لجپال المعروف چھانگا ہوٹل پر کام کرنے والے دو ملازمین سرفراز اور ولایت کے مابین معمولی تلخ کلامی ہوئی، جس کی رنجش پر سرفراز نے رات کے وقت ہوٹل پر سوتے ہوئے ولایت کو درانتی کے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا۔

ملزم نے مقتول کے کان، ہاتھ سمیت جسم کے مختلف اعضا کاٹ دیئے، پولیس تھانہ سید والہ نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو آلہ واردات سمیت گرفتار کر لیا۔ اندوہناک واقعہ کے بعد پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔