سپیشل برانچ میں تعینات اہلکار نے مبینہ طور پر حاملہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،ویڈیوز بھی بنا لیں

پولیس نے مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو گرفتا رکر لیا، سپیشل برانچ کے اہلکار کو معطل کر دیا گیا ٍ،ملزمان جینڈر سیل کے حوالے

لاہور(کرائم ڈیسک) چونگی امر سدھو کے علاقے میں سپیشل برانچ میں تعینات اہلکار نے مبینہ طور پر حاملہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور ویڈیوز بھی بنا لیں،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ منزہ اپنے قریبی عزیز عدنان کو اس کے فلیٹ پر کھانا دینے گئی، کچھ ہی دیر بعد اہلکار عمران اور اکرام بھی فلیٹ میں داخل ہوگئے۔

ملزمان اپنے سامنے عدنان کو منزہ کے ساتھ زنا ء کرنے کا کہتے رہے جبکہ عدنان اور منزہ کو اپنے فلیٹ میں لے جا کر برہنہ ویڈیوز بھی بناتے رہے۔ سپیشل برانچ میں تعینات اہلکار عمران نے حاملہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور وڈییوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر بلیک میل بھی کرتے رہے۔پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے اہلکار عمران اور اکرام دونوں کو گرفتار کر لیا ہے اور جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب اہلکار عمران کو معطل کر دیا گیا ہے، اہلکار عمران ہیڈ کوارٹر میں کمپیوٹرآپریٹر تعینات تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں