انڈونیشیا ، سونے کی کان منہدم، 6 افراد ہلاک

جکارتہ(انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے وسطی صوبہ کالیمانتان میں سونے کی کان منہدم ہونے سے 6 افراد ہلاک جبکہ 5 کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

چینی ذرائع ابلاغ نے مقامی شہری تحفظ ایجنسی کے سربراہ ریہیل ماگت کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ وسطی صوبہ کالیمانتان کے کوتاوارنگن تیمور ضلع میں اس وقت پیش آیا جب 11 کان کن کام کر رہے کہ اس دوران سونے کی کان منہدم ہو گئی جس کے نتیجے میں6 افراد ہلاک ہوگئے ۔ ملبے سے نعشوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیموں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں