معروف ٹک ٹاک اسٹار 26 سال کی عمر میں کینسر کے باعث چل بسی

نیویارک ( شوبز ڈیسک ) امریکا کی معروف ٹک ٹاک اسٹار بیلی ہچنز 26 سال کی عمر میں کینسر کے باعث چل بسی، وہ دو سال تک کینسر سے لڑتی رہیں۔ٹک ٹاک اسٹار کے شوہر کیڈن نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر اہلیہ کے مرنے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ اب وہ تکلیف میں نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ کہنا بہت تکلیف دہ ہے کہ میری بیلی بی گزشتہ رات ہمیں چھوڑ کر چلی گئی، وہ گزشتہ 2 سال سے کینسر سے جنگ کررہی تھیں اور اب مزید اس اذیت ناک تکلیف کو برداشت نہیں کریں گی۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ بیلی ہچنز 2023 میں 24 سال کی عمر میں کینسر کے چوتھی اسٹیج میں مبتلا ہوئی تھیں، جس کا ذکر انہوں نے اپنے ٹک ٹاک اکانٹ پر بھی کیا تھا۔ان کے ٹک ٹاک اکائونٹ پر 1.6 لاکھ سے زیادہ فالوورز اور لاکھوں لائکس تھے، جہاں وہ اپنی بیماری کے بارے میں آگاہی فراہم کرتی رہیں۔