ممبئی ( شوبز ڈیسک ) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے جان سے مارے جانے کی دھمکیوں کے باوجود اپنے پہلے سے طے شدہ کاموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
وہ اپنی سکیورٹی کے حوالے سے بڑھتی ہوئی تشویش کے باوجود دبئی میں 7 دسمبر کو دا بانگ دی ٹور: ری لوڈڈ میں اسٹیج پر پروگرام کے مطابق پرفارم کریں گے۔دبئی ہاربر پر ہونے والے اس پروگرام میں انکے ساتھ سوناکشی سنہا، جیکولین فرنینڈس، دیشا پٹانی، تمنا بھاٹیا، پرابھو دیوا، منیش پال، آستھا گل اور سنیل گروور بھی شریک ہوں گے۔واضح رہے کہ سلمان خان کو موت کی دھمکیاں ملنے کے بعد یہ ان کا عالمی سطح پر پہلا انٹرٹینمنٹ گالا ہوگا۔