ممبئی ( شوبز ڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کا میرج سرٹیفکیٹ ان دنوں بھارتی سوشل میڈیا پیجز پر زرِ گردش ہے۔کرینہ کپور کی بالی وڈ کے نواب سیف علی خان سے 16 اکتوبر 2012 کو شادی ہوئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب سیف اور کرینہ کے میرج سرٹیفکیٹ کی تصویر سامنے آئی ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی اس تصویر پر بھارتی میڈیا کا دعوی ہے کہ سیف علی خان کا نام میرج سرٹیفکیٹ میں ساجد علی خان درج ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف کا اصل نام ساجد علی خان ہے اسی لیے میرج سرٹیفکیٹ میں بھی یہ ہی نام لکھا گیا۔