15 کروڑ سے بننے والی فلم جس نے 900 کروڑ روپے کمائے

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ میں 2017 میں ایک ایسی فلم بھی بنی تھی جس کا بجٹ تو 15 کروڑ تھا مگر اسے نے 900 کروڑ روپے کما کر ریکارڈ قائم کردیا تھا۔یہ کسی اور کی نہیں بلکہ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور زائرہ وسیم کی مشہور فلم ”سیکریٹ سپراسٹار’ ‘تھی جس نے نہ صرف باکس آفس پر کمائی کے ریکارڈ توڑے تھے بلکہ اس میں دیے گئے سماجی پیغام نے بھی لوگوں کو کافی متاثر کیا تھا۔2017 میں ریلیز ہونے والی فلم” سیکریٹ سپراسٹار ”نے دھوم مچا دی تھی، فلم میں گھریلو تشدد اور ان مظالم پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے جو ایک عورت ایک بدسلوکی کرنے والے مرد سے شادی کرنے پر سہتی ہے۔

اگرچہ یہ فلم بنیادی طور پر ایک نوعمر لڑکی کے بارے میں تھی جو گلوکار بننے کی خواہش رکھتی ہے، فلم میں حقوق نسواں، صنفی مساوات اور گھریلو تشدد کے مسائل کو خوبصورتی سے عکسبند کیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فلم 15 کروڑ روپے کے بجٹ میں بنائی گئی تھی اور اس کی دلچسپ کہانی کی وجہ سے اس نے دنیا بھر میں 900 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔سیکرٹ سپر اسٹار نے 63 ویں فلم فیئر ایوارڈز میں دس نامزدگی حاصل کی تھیں، جن میں بہترین فلم، چندن کو بہترین ہدایت کار، زائرہ وسیم کو بہترین اداکارہ، اور عامر خان کو بہترین معاون اداکار کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

فلم نے تین ایوارڈز اپنے نام کیے، جن میں زائرہ وسیم بہترین اداکارہ (ناقدین) اور وج کے لیے بہترین معاون اداکارہ کا ایورارڈ بھی شامل تھا۔ زائرہ کو ان کی پرفارمنس پر نیشنل چائلڈ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔سیکرٹ سپر اسٹار زائرہ وسیم کی انڈسٹری چھوڑنے سے پہلے دوسری سے آخری فلم تھی، سیکریٹ سپر اسٹار کے بعد زائرہ نے فرحان اختر، پریانکا چوپڑا اور روہت صراف کے ساتھ دی اسکائی از پنک میں کام کیا تھا۔2019 میں، زائرہ نے فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بالی ووڈ سے ان کے ایمان کو خطرہ ہے، اداکارہ کا کہنا تھا کہ انڈسٹری ان کے مذہبی عقائد کو متاثر کررہی ہے اور وہ اب اپنے کام سے خوش نہیں ہیں۔