اسلام آباد،تھانہ نون پولیس نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل اور موبائل فون چھیننے والا خطر ناک گینگ گرفتار کرلیا

اسلام آباد( حالات جنرل رپورٹر) تھانہ نون پولیس نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل اور موبائل فون چھیننے والا خطر ناک گینگ گرفتار کرلیا، 06ملزمان پر مشتمل یہ گینگ اسلام آباد میں 20اور راولپنڈی میں ایک واردات میں ملوث نکلا، ملزمان سے چھینے گئے 07عدد 125ccموٹر سائیکل،ایک 70ccموٹرسائیکل،16قیمتی موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمد۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے ضلع بھر میں ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے سدباب کے لئے تمام زونل افسران کو ہدایات جاری کی تھیں کہ جرائم پیشہ عناصر جو شہر کے مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پر شہریوں کو لوٹتے ہیں ان کو فوری طورپر ٹریس کر کے گرفتار کیا جائے اور ان سے لوٹا گیا مال مسروقہ بھی برآمد کیا جائے، ان ہدایات کی روشنی میں ایس پی انڈسٹریل ایریا فدا حسین ستی نے خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دیں، ایس ڈی پی او سبزی منڈی نواز بھٹی کی زیر نگرانی، ایس ایچ او تھانہ نون اشتیاق حسین شاہ کی سربراہی میں محمد عمران سب انسپکٹر معہ جوانوں پر مشتمل تھانہ نون کی پولیس ٹیم نے ہیومن انٹیلی جنس اور دیگر ذرائع کی مدد سے موٹر سائیکل چھیننے اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ٹریس کیا اور 06ملزمان پر مشتمل خطر ناک گینگ کوسرغنہ سمیت گرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے 07عدد 125cc،ایک 70ccموٹر سائیکل،16عدد قیمتی موبائل فون، 06پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کرلیا،ملزمان میں گینگ کے سرغنہ علیم خان عرف حاجی ولد نواب خان سمیت رضوان ولد صاحبزادہ، محب اللہ ولد شیر زادہ، شاہد عطا ئ ولد عطائ محمد، مہہ زبان ولد عالمگیر اور سلامت خان عرف فیصل ولد شیر احمد شامل ہیں،
ملزمان کا یہ گروہ دو موٹر سائیکلوں پر دو دو ملزمان گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل سواروں کو روک ان سے موٹر سائیکل،موبائل فون اور نقدی چھین لیتے تھے، ملزمان زیادہ تر 125ccموٹر سائیکل چھیننے تھے، ملزمان نے تھانہ نون کے علاقہ میں 09، تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ میں 11اور راولپنڈی کے علاقہ میں 01واردات کرنے کا انکشاف کیا ہے، مزید برآمدگی کے لئے تفتیش جاری ہے،
ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر اور ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے تھانہ نون پولیس کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہتے ہوئے نقد انعامات اورتعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے، ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کویقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے، ڈکیتی و سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث متعدد گینگز کو گرفتار کر کے جیل بھجوایا جا چکا ہے جس سے ایسے جرائم میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے، انہوں نے شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں