کراچی(این این آئی) پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے اْن کی نازیبا ڈیپ فیک ویڈیوز بنانے کر وائرل کرنے والے بھارتی انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ڈھونڈ نکالا۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی چند ڈیپ فیک بولڈ ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، مذکورہ ویڈیوز آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی مدد سے تیار کی گئی تھیں، ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی کا چہرہ ہانیہ عامر سے ملتا جْلتا تھا، جس کے بعد مداح یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ یہ ویڈیو اداکارہ کی ہیں۔نازیبا ویڈیوز کی خبر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ہانیہ عامر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں واضح کیا کہ مذکورہ ویڈیوز اْن کی نہیں بلکہ جعلی ہیں۔
اس وضاحتی بیان کے بعد، ہانیہ عامر نے وہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی ڈھونڈ نکالا جو اداکارہ کی ڈیپ فیک ویڈیوز بناکر شیئر کررہا تھا۔ہانیہ عامر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں ‘انوریت سندھو’ نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس کے فالوورز کی تعداد 22 ہزار 400 تھی جبکہ یہ اکاؤنٹ بھارتی شہری کی جانب سے بنایا گیا۔مذکورہ بھارتی اکاؤنٹ پر 100 سے زائد پوسٹس کی گئیں جن میں زیادہ تر ہانیہ عامر کی ہی ڈیپ فیک ویڈیوز شامل تھیں۔اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے اس اکاؤنٹ نے بلاک کردیا ہے لیکن کیا آپ سب اس جعلی اکاؤنٹ کو رپورٹ کرسکتے ہیں؟ہانیہ عامر کے کہنے پر مداحوں کی بڑی تعداد نے مذکورہ بھارتی اکاؤنٹ کو رپورٹ کیا، اداکارہ اور اْن کے مداحوں کے فوری ایکشن پر بھارتی صارف نے اپنے اکاؤنٹ کا نام تبدیل کرکے ‘کور سندھو’ کیا۔
بھارتی صارف نے متعدد بار رپورٹ کیے جانے کے بعد اکاؤنٹ سے محروم ہونے سے پچنے کے لیے اس اکاؤنٹ کا نام ایک بار پھر تبدیل کرکے ‘سندھو کور’ کیا۔اداکارہ کی نشاندہی پر جہاں بھارتی صارف کے جعلی اکاؤنٹ کی تصدیق ہوئی تو وہیں اس صارف نے اب اپنے اکاؤنٹ سے ہانیہ کی تمام ڈیپ فیک ویڈیوز ڈیلیٹ کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ انسٹاگرام اکاؤنٹ ستمبر 2022 میں بنایا گیا اور گزشتہ دو سالوں میں اس کا نام 18 مرتبہ تبدیل کیا جاچکا ہے جبکہ اکاؤنٹ بھارت کے علاقے چندی گڑھ سے ایکٹیو ہے۔