سلمان خان کے مزاج میں بھرپور تضاد ہے،سوناکشی کا انکشاف

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان کے مزاج میں بھرپور تضاد ہے۔

بھارتی میڈیاکے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سوناکشی نے کہاکہ سلمان خان کے مزاج میں بھرپور تضاد ہے اسکی وجہ یہ ہے کہ جہاں وہ آزاد منش یعنی لاپرواہ ہیں وہیں کام کے معاملے میں نہایت ہی پرعزم اور پابند ہیں جو کہ بڑی عجیب سی بات ہے۔بھارتی اداکارہ نے کہا کہ پتہ نہیں اسکی وضاحت کیسے کروں کیونکہ جیسا میں نے انہیں دیکھا ہے اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں اسکی کوئی پرواہ نہیں کہ اسکا کیا ہوگا۔