لڑکوں کو کسی لڑکی یا خاتون کو فضول میسجز کرنے سے گریز کرنا چاہئے،ثقافت ،روایات کا خیال رکھنا چاہئے ، پوڈ کاسٹ میں گفتگو
کراچی (این این آئی)معروف گلوکار ابرار الحق نے کہا ہے کہ اپنی ایک ہی شادی سے خوش ہوں ، باقی لوگوں کو بھی ایک شادی پر اکتفا کرنا چاہیے۔ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ابرارالحق نے کہا کہ آج کے دور میں ایک سے زیادہ شادیاں کرنا ویسے ہی بہت مشکل ہے تو کوشش کریں کہ ایک ہی شادی کو اچھے انداز میں نبھائیں۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی ایک ہی شادی سے خوش ہوں ،میرا خیال ہے کہ باقی لوگوں کو بھی ایک شادی پر اکتفا کرنا چاہیے۔انہوں نے ان نوجوانوں کو جو سوشل میڈیا پر لڑکیوں کو میسجز کرتے ہیں پیغام دیا کہ اگر کسی کام کے سلسلے میں کسی لڑکی یا خاتون کو میسج کیا جائے تو اس میں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن فضول میسجز کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ثقافت اور روایات کا خیال رکھنا چاہیے اور کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہیے جس سے ہمارے والدین اور خاندان کی عزت کو ٹھیس پہنچے۔
سلمان خان کی جان بخشنے کیلئے گینگسٹر لارنس بشنوئی کمیونٹی نے اہم شرط رکھ دی
دبئی میں 400 ارب ڈالرز کی جائیدادیں، غیرملکیوں کا ڈیٹا لیک، پاکستانیوں کا دوسرا نمبر
پراپرٹی لیکس: محسن نقوی، بلاول بھٹو، شرجیل میمن، شیر افضل اور واوڈا کا ردعمل
مقدمات سے تھک گئے، اس سے بہتر ہے ہمیں سزا دی جائے: شیخ رشید
آئی ایم ایف کا بجلی کے ٹیرف میں اضافہ کرنے کا مطالبہ
امریکا اور پاکستان خطرات کیخلاف صلاحیتیں بڑھانے پر یقین رکھتے ہیں: امریکی محکمہ خارجہ
عمران خان ملک کی خاطر اپنے اوپر ہوئی تمام زیادتیاں معاف کرنے کو تیار ہے
وفاقی حکومت نے پیکا ایکٹ 2016ء میں ترمیم کے مسودے کو حتمی شکل دیدی
سنی اتحاد کونسل نے اسپیکر کو چئیرمین پی اےسی کیلئے شیخ وقاص اکرم کا نام بھیج دیا
ژوب میں فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک، میجر شہید