مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا

لوگوں کا منفی ردعمل اور کوریا میں مسجد بنانے کا فیصلہ کرنے کے بعد میرے لیے مسائل پیدا ہوئے، کورین پاپ سنگر

سیول( نیوز ڈیسک ) جنوبی کوریا کے مشہور پوپ سنگر،اداکار اور یو ٹیوبر داد کم نے جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا منصوبہ منفی ردعمل پر روک دیا۔داد کم نے اپنے بیان میں بتایا کہ مسجد بنانے کا منصوبہ مقامی باشندوں کے منفی ردعمل کے بعد روک دیا، لوگوں کے منفی ردعمل کے بعد دونوں فریق کم اور زمین کا مالک معاہدہ منسوخ کرنے پر راضی ہوگئے ہیں زمین کے مالک نے کم کے مسجد تعمیر کرنے کے ارادوں سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔

پاپ سنگر نے کہا کہ کوریا میں مسجد بنانے کا فیصلہ کرنے کے بعد میرے لیے مسائل پیدا ہوئے، کوریا میں اسلام پھیلنے سے ڈرنے والوں کے جھوٹ سے دھوکہ نہ کھائیں۔ اللہ سب کچھ جانتا ہے، میری نیت صرف اللہ کے لیے ہے، میں کوریا میں مسجد بنانے سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گا۔