علی ظفر کے میشا شفیع کے خلاف سو کروڑ کے ہتک عزت کے دعوے میں اہم پیشرفت

لاہور: ( شوبز ڈیسک ) گلوکار علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف سو کروڑ روپے ہتک عزت کے دعوے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ لاہورمیں ایڈیشنل سیشن جج نعیم عباس نے علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کی، جس میں وکلا نے میشا شفیع کے بیان پر ویڈیو لنک کے ذریعے جرح مکمل کی۔

عدالت نے دیگر گواہوں کے بیانات پر جرح کے لیےسماعت 2 مئی تک ملتوی کردی۔ اضح رہے کہ علی ظفر نے جنسی ہراساں کرنے کے الزامات عائد کرنے پر دعوی دائر کررکھا ہے۔