عثمان مختار کا مستقبل میں کبریٰ خان کیساتھ کام کرنے سے انکار

اسلام آباد: (شوبز ویب ڈیسک) نامور پاکستانی اداکار عثمان مختار نے خوبرو پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان کے ساتھ مستقبل میں کام کرنے سے انکار کردیا۔
حال ہی میں عثمان مختار نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شریک ہوئے جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عثمان نے کبریٰ سے متعلق حیران کن انکشاف کرتے ہوئے انکے ساتھ مزید کام کرنے سے انکار کردیا۔

ایک سوال کے جواب میں عثمان مختار کا کہنا تھا کہ میری اپنے تمام ساتھیوں کے ساتھ حیرت انگیز دوستی ہے لیکن میں پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان کے ساتھ کام نہیں کروں گا۔

انہوں نےکام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ” کبریٰ مجھے بہت ٹرول کرتی ہیں، ایک بار وہ ہیڈ سیٹ اور وی آر لے کر آئی اور پہننے کے لیے مجھے دیا جس میں ایک ورچوئل بلڈنگ ٹاپ تھا، جیسے ہی میں نے اسے پہنا تو فوراً ہی کبریٰ نے مجھے تختے پر بھیجا اور پھردھکا دے دیا۔

اداکار نے بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ “چونکہ مجھے اونچائی سے ڈر لگتا ہے تو مجھے ایسا لگا کہ میں حقیقت میں اونچائی سے گر رہا ہوں، اس دوران وہ مسلسل میری ویڈیو بناتی رہیں اور مجھے میری سالگرہ پر بھیج کر ٹرول کیا”۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ” کبریٰ میری بہت اچھی دوست ہیں لیکن میں انکے ساتھ کام نہیں کروں گا”۔