نازش جہانگیر نے درفشاں سلیم کے مشہور ہونے کی وجہ بتا دی

اسلام آباد: (شوبز ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر نے اداکارہ درفشاں سلیم کے مشہور ہونے کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔ اداکارہ نازش جہانگیر کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ درفشاں سلیم سمیت مختلف شوبز شخصیات سے متعلق بات کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

نازش جہانگیر حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئی تھیں جہاں ان سے مختلف شوبز شخصیات سے متعلق سوالات کئے گئے۔ پروگرام کے دوران اداکارہ سے جب پوچھا گیا کہ وہ کونسی اداکارہ ہیں جو ٹیلنٹ کے بجائے قسمت سے زیادہ مقبول ہوئیں؟

سوال کے جواب میں نازش جہانگیر نے اداکارہ درفشاں سلیم کا نام لیا اور بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ درفشاں ٹیلنٹ سے زیادہ قسمت سے کامیاب ہو رہی ہیں، درفشاں سلیم ماشاءاللہ جس بھی ڈرامے میں شامل ہو رہی ہیں وہ ڈرامہ ہٹ ہو رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ آغا علی اور خوشحال خان کو بالی ووڈ میں ہونا چاہیے۔ نازش کا مزید کہنا تھا کہ اگر مجھے موقع ملے تو میں عائزہ خان سے ان کا گھر لے لوں گی جبکہ سارہ خان سے تحفے میں ملنے والی گاڑیاں لے لوں گی، ماہرہ خان سے ان کی شخصیت لوں گی جبکہ میری نظر میں اقرا عزیز ایک اچھی بیوی ہیں۔