معروف بھارتی اداکار ووین ڈیسینا کا اسلام قبول کرکے مسلمان ہونے کا اعلان

نئی دہلی :(شوبز ڈیسک) معروف بھارتی اداکار ووین ڈیسینا قبولِ اسلام کرکے مسلمان ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ بھارتی اداکار ووین ڈیسینا کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک اس کے لیے خاص طور پر بہت اہم ہے کیونکہ روزوں کے دنوں میں انسانیت روحانی بالیدگی سے ہم کنار ہوتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ووین ڈیسینا نے بتایا کہ وہ ہر سال رمضان المبارک میں روزے رکھتا ہے، اس کا کہنا ہے کہ اسلام تو اس نے ایک سال قبل قبول کرلیا تھا، اب صرف اعلان کیا جارہا ہے۔

ووین نے بتایا کہ اُس نے اسلام گزشتہ برس رمضان المبارک میں قبول کیا تھا اس لیے رمضان کی اُس کے لیے خاص اہمیت ہے۔ وہ 6 سال سے روزے رکھ رہا ہے، ہر مسلم کے لیے رمضان کے روزے رکھنا فرض ہے۔ یہ اسلام کے پانچ بنیادی ستونوں میں سے ہے۔