منیب بٹ نے جلدی شادی کرنے کی وجہ بتا دی

جب پیسہ اور شہرت ملتی ہے تو لوگ گمراہ ہو جاتے ہیں اس لیے میں نے جلدی شادی کرلی

اسلام آباد (شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے جلدی شادی کرنے کی وجہ بتا دی۔منیب بٹ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اٴْنہوں نے چھوٹی عمر میں شادی کرنے کے حوالے سے بات کی۔اٴْنہوں نے بتایا کہ میں نے ایمن سے شادی اس وقت کی جب میں شوبز انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے کی کوشش کر رہا تھا اور اپنے کیریئر میں کامیابی حاصل کرنے کے بہت قریب تھا۔
اداکار نے بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں انسان کو پیسہ اور شہرت ملتی ہے اور میں نے کئی بار اس کے بعد لوگوں کو اپنی زندگی میں گمراہ بھی ہوتے دیکھا ہے۔اٴْنہوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں ایسا نہیں چاہتا تھا اسی لیے میں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور یہ فیصلہ میرے لیے بہت اچھا ثابت ہوا۔
منیب بٹ نے بتایا کہ جب میں نے شادی کا فیصلہ کیا اور ایمن کے گھر رشتہ بھیجا تو میرے سسرال والوں نے رشتہ تو فوراًً قبول کرلیا لیکن شادی کے لیے ایمن کے 18 سال کے ہونے تک کا انتظار کرنے کو کہا۔

اٴْنہوں نے مزید بتایا کہ میری ساس کو یہ پریشانی بھی تھی کہ اتنی چھوٹی عمر میں ان کی بیٹی پورے گھر کی ذمہ داری کیسے اٴْٹھائے گی تو میری فیملی نے اٴْنہیں تسلی دی کہ ہمارے گھر میں سب لوگ بہت خیال رکھنے والے ہیں، پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔