ممبئی (این این آئی)بھارتی ٹی وی شو جھنک کی مشہور اداکارہ ڈولی سوہی گزشتہ رات سروائیکل کینسر کے سبب 48 برس میں چل بسیں۔بھارتی میڈیا نیوز 18 کے مطابق ڈولی سوہی کینسر کے سبب طویل عرصے سے علیل تھیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈولی سوہی کی بہن امندیپ سوہی کا ایک رات قبل ہی یرقان کے سبب انتقال ہوا تھا۔
اداکارہ ڈولی سوہی کے اہل خانہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ہماری ڈولی ہم سے بہت دور چلی گئی ہے، ہم سب صدمے سے دوچار ہیں، اداکارہ کے خاندانی ذرائع کے مطابق ڈولی سوہی میں 6ماہ قبل سروائیکل کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، علاج کے دوران اداکارہ نے ٹی وی شو جھنک بھی چھوڑ دیا تھا۔ڈولی کی بہن امندیپ کی موت سے متعلق خاندان کا کہنا ہے کہیہ سچ ہے کہ امندیپ بھی زندہ نہیں ہے، اس کا جسم بیماری سے لڑتے لڑتے ہار گیا، اسے یرقان تھا۔