ممبئی (این این آئی)پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل مایا علی اور اداکار وہاج علی کی بھارتی گانے پر رقص کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔صفِ اول کے دونوں فنکاروں کی اس ڈانس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماڈلنگ کی دنیا کی یہ مقبول جوڑی کسی نجی شادی کی تقریب میں محوِ رقص ہیں۔وائرل ویڈیو میں مایا علی نے سرخ جبکہ وہاج علی نے سیاہ لباس پہن رکھا ہے۔
