راکھی ساونت کے سابق شوہرعادل خان درانی نے دوسری شادی کرلی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل خان درانی نے دوسری شادی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل خان درانی نے بھارت کے مشہور رئیلٹی شو بگ باس کی کنٹیسٹینٹ سومی خان کیساتھ دوسری شادی کرلی ،تاہم اس حوالے سے عادل یا راکھی ساونت کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عادل خان درانی نے دوسری شادی رواں ماہ 2مارچ کو جے پور میں کی۔نوبیاہتا جوڑے نے اپنی شادی کو خفیہ اس لئے رکھا ہے کیونکہ عادل خان درانی پہلے ہی راکھی ساونت کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں اور اب وہ اپنی دوسری شادی کی وجہ سے دوبارہ خبروں میں نہیں آنا چاہتے۔