مشہور ٹک ٹاکر پونے 2 ارب سے زائد کے فراڈ میں ملوث ہونے پر گرفتار

فیصل آباد ( نیوز ڈیسک ) ایف بی آر نے فیصل آباد کے مشہور ٹک ٹاکر کو پونے دو ارب سے زائد کے فراڈ میں ملوث ہونے پر گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے مشہور ٹک ٹاکر احسان مدنی ایکسپورٹ کی مد میں سیل ٹیکس کی جعلی رسیدیں بنا کر ٹیکس ریفنڈ وصول کر رہا تھا۔

ایف بی آر کے مطابق احسان مدنی نے ایک رکشہ ڈرائیور کے نام پر کمپنی رجسٹرڈ کروا رکھی تھی اور اب تک 1ارب 85کروڑ روپے کے ریفنڈ کلیم کر چکا ہے۔ایف بی آر کے انوسٹی گیشن وپراسیکیوشن سیل نے مذکورہ ٹک ٹاکر کو حراست میں لیکر بازپرس شروع کر دی ہے۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی رسیدوں پر ایکسپورٹ کے ریفنڈ کلیم لینے والوں میں ایک گینگ ملوث ہے اور جلد ہی اس پورے گروہ کو گرفتار کر لیا جائے گا۔