اروشی روٹیلا نے اپنی 30 ویں سالگرہ پر24 قیراط گولڈ کیک کاٹ کرنیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا نے اپنی 30ویں سالگرہ پر 24قیراط گولڈ کیک کاٹ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا تاہم سوشل میڈیا صارفین انہیں اب تک شدید ٹرولنگ کا نشانہ بنا رہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں اروشی روٹیلا سے کیک کی قیمت اور اصلی سونے کے ہونے کے حوالے سے سوال کیا گیا۔
اس کیک کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ نے کہاکہ لوگ مجھ سے سوال کر رہے ہیں کہ کیا وہ اس کیک کو کھائیں گی یا سنبھال کر رکھیں گی یہ کیک اتنا خوبصورت ہے تو کیوں نہیں۔بھارتی صحافی نے اداکارہ سے اس کی قیمت کے حوالے سوال پوچھا کہ کیا آپ نے سوچا تھا کہ کبھی کوئی کیک اتنا مہنگا بھی ہوسکتا ہی کسی کیک کی زیادہ سے زیادہ قیمت 1یا 2 لاکھ روپے ہو سکتی ہے یا بہت ہوا تو 50لاکھ روپے ہو سکتی ہے لیکن اس کیک میں ایسا کیا خاص تھا جو یہ 3کروڑ روپے کا تھا صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اتنا خوبصورت تھا، اگر آپ اسے غور سے دیکھیں تو یہ چار منزلہ اصلی سونے کا کیک ہے۔
صحافی نے پوچھا کہ اتنا مہنگا کیک، کیا آپ کا دل کیا کہ اسے کھائیں اروشی روٹیلا نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ جی بالکل، اس کیک کے اوپر جو سونے سے بنی پھولوں کی پتیاں تھیں وہ میں نے ہی کھائی تھیں۔