انڈسٹری میں اب تک جتنا کام کیا لگن سے کیا ،آئندہ بھی کرتی رہوں گی :صائمہ نور

لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ بڑی اور چھوٹی اسکرین پر جتنا بھی کام کیا لگن سے کیا اور آئندہ بھی کرتی رہوں گی ، پرستار مجھے پنجابی لموں میں دیکھنا چاہتے ہیں ، معیاری کام ہی میری پہچان ہے ، کسی پراجیکٹ میں نام شامل کروانے کیلئے پیچھے نہیں بھاگتی ۔

مستقبل میں جس ہدایت کار کا سکرپٹ جاندار ہوگا اس کے ساتھ کام کروں گی ۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ جب تک پرستار سکرین پر دیکھنا چاہیں گے کام کرتی رہوں گی ۔