آج کل اداکاری کے لیے صرف گوری رنگت ہی کافی ہے: گوہر رشید

اسلام آباد: (شوبز ویب ڈیسک) نامور اداکار گوہر رشید نے کہا ہے کہ آج کل اداکاری کے لیے صرف گوری رنگت ہی کافی ہے۔ اداکار نے کہا ہے کہ آج کل اداکاروں کو کاسٹ کرنے کا صرف یہی طریقہ کار ہے کہ اداکار کی رنگت گوری ہونی چاہیے۔

گوہررشید کا کہنا تھا کہ جس شخص کی رنگت گوری ہو گی اسے بے شک اداکاری نہ آتی ہو لیکن اسے کاسٹ کر لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گوری رنگت کے ٹیکے لگوانے کے بعد اس شخص کے اداکار بننے کا گیم آن ہوجاتا ہے اور اسے ہر طرح کے کردار دیئے جائیں گے۔