اداکارعمران عباس کی نئی فلم’’جی وے سوہنیا جی‘‘ 16 فروری کو ریلیز ہوگی

اسلام آباد (شوبز ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس کی بھارتی پنجابی فلم ’جی وے سوہنیا جی‘ کا ٹریلرریلیز ہوگیا۔
تفصیلات کیمطابق عمران عباس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی نئی بھارتی پنجابی فلم ’جی وے سوہنیا جی‘ کا ٹریلر جاری کیا، اس فلم میں عمران عباس کو پاکستانی پنجابی لڑکے کے کردار میں دکھایا گیا ہے جو بھارتی پنجابی لڑکی سے محبت کر بیٹھتا ہے۔

فلم ’جی وے سوہنیا جی‘ میں تقسیم ہند کی وجہ سے پنجاب کو 2 حصوں میں تقسیم ہونے کی کہانی دکھائی گئی ہے،اس فلم میں عمران عباس کے علاوہ تمام بھارتی اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا ہیجن میں سمی چاہل، منتو کاپا، اڈایا وکاتی، امن بال اور سوارج سندھو سمیت دیگر شامل ہیں۔عمران عباس نے مزید کہا کہ یہ فلم 16 فروری کو ریلیز ہوگی۔