ایک ڈرامے سے نکالے جانے پر بہت خوش ہوئی تھی: حبا بخاری

اسلام آباد: (شوبز ویب ڈیسک) معروف اداکارہ حبا بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک ڈرامے سے نکال دیا گیا تھا جس پر انہیں بہت خوشی ہوئی تھی۔

سوشل میڈیا پر حبا بخاری کے ایک ویب شو کی ویڈیو وائرل ہے جس میں انہوں نے اپنی نجی زندگی اور کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ دورانِ انٹرویو میزبان نے حبا بخاری سے سوال کیا کہ کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ نے کوئی پراجیکٹ سائن کر لیا ہو لیکن شوٹنگ کے دوران آپ کو اپنے فیصلے پر افسوس ہوا ہو؟

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے حبا بخاری نے کہا کہ جی ہاں! میرے ساتھ ایسا ہوچکا ہے، میں نے پراجیکٹ سائن کر لیا تھا اور میں بعد میں پچھتا رہی تھی۔ حبا بخاری نے کہا کہ اس وقت کچھ ہوا یوں کہ مجھے اس پراجیکٹ سے نکال دیا گیا تھا اور مجھے اس پر بہت خوشی ہوئی تھی، تاہم حبا بخاری نے ڈرامے کا نام بتانے سے گریز کیا۔