ٹیلر سوئفٹ پر امریکی صدر جوبائیڈن کی انتخابی مہم چلانے کا الزام

ٹیلر سوئفٹ صرف الیکشن کے دوران امریکی عوام کی آواز بلند کرنے میں مدد دینے کیلئے کوشاں ہے،ترجمان گلوکارہ

لاس انیجلس(شوبز ڈیسک) امریکا کی نامور گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ پر صدر جوبائیڈن کی انتخابی مہم چلائے جانے کے الزام پر گلوکارہ کے ترجمان نے الزام کوبے بنیاد قرار ددیاہے اور کہاکہ ٹیلر سوئفٹ صرف الیکشن کے دوران امریکی عوام کی آواز بلند کرنے میں مدد دینے کیلئے کوشاں ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کی نامور گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ پر یہ الزام لگایا گیا ہے کہ وہ صدر جوبائیڈن کی انتخابی مہم چلارہی ہیں۔ ایک امریکی صحافی نے اپنے پروگرام میں گلوکار کے متعلق کہاکہ انہیں ڈیموکریٹس کا ووٹ بینک بڑھانے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔صحافی نے کہاکہ ٹیلر سوئفٹ ہزاروں نوجوانوں کے ووٹوں کو ڈیموکریٹس کی طرف لے جارہی ہیں اور یہ پنٹاگان کا خفیہ اثاثہ ہیں۔