ان سے سیکھا آپ کے پاس مختلف اقسام کے پراجیکٹس ہوں تو آپ کی شہرت برقرار رہتی ہے، اداکار
کراچی (شوبز ڈیسک) اداکار و میزبان فیصل قریشی نے کہا ہے کہ ہمیشہ قوی خان سے متاثر رہا ،ان سے سیکھا آپ کے پاس مختلف اقسام کے پراجیکٹس ہوں تو آپ کی شہرت برقرار رہتی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فیصل قریشی نے حال ہی میں ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اٴْنہوں نے اپنے شوبز کیریئر کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔
شو کے میزبان نے فیصل قریشی سے سوال کیا کہ آپ سال میں ایک سے زائد پروجیکٹس میں کام کرتے نظر آتے ہیں لیکن پھر بھی ایک بڑے اداکار مانے جاتے ہیں اس کا راز کیا ہی ،اداکار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ قوی خان سے متاثر رہا ہوں کیونکہ وہ اپنے پورے کیریئر کے دوران شوبز انڈسٹری کی ایک مشہور شخصیت رہے حالانکہ انہوں نے بہت سارے پروجیکٹس میں کام کیا تھا۔فیصل قریشی نے بتایا کہ قوی خان کی وجہ شہرت یہ تھی کہ ان کا ہر کردار مختلف نوعیت کا ہوتا تھا تو میں نے ان کے کام کو دیکھ کر یہ سیکھا کہ آپ کے پاس اگر مختلف اقسام کے زیادہ پروجیکٹس ہوں تو آپ کی شہرت برقرار رہتی ہے۔