یوٹیوبرزید علی کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع

کینیڈا(شوبز ڈیسک) پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور سوشل میڈیا اسٹار زید علی اور اہلیہ یمنیٰ زید کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔زید علی نے دنیا بھر میں موجود اپنے لاکھوں مداحوں کو خوشخبری سنانے کیلئے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رخ کیا جہاں انہوں نے اپنی فیملی ویڈیو پوسٹ کی۔
ویڈیو میں زید علی، ان کی اہلیہ یمنیٰ اور بیٹا ایزیان بے حد خوش نظر آرہے ہیں اور اپنی خوشی کا اظہار کرنے کیلئے ڈانس بھی کرتے ہیں جبکہ ویڈیو میں اس جوڑی کے بیٹے ایزیان نے ہاتھ میں سیاہ بورڈ لیا ہوا ہے جس پر لکھا ہے کہ میں بڑا بھائی بننے والا ہوں۔

زید علی نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اللہ تعالی کا شکر ادا کیا اور کہا کہ الحمدللہ!ہم ایک اور بچے کو خوش آمدید کہنے والے ہیں۔