ریشم کی سڑک کنارے کھانا کھاتے ویڈیو وائرل ہوگئی

کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ ریشم کی سڑک کنارے کھانا کھاتے ویڈیو وائرل ہوگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر اداکارہ ریشم کی ضرورت مندوں میں لنگر تقسیم کرنے کے بعد ان کے ساتھ سڑک کنارے بیٹھ کر کھانا کھاتے ویڈیو وائرل ہوگئی ،وائرل ویڈیو میں ریشم سیاہ کرتی پہنے سر پر دوپٹہ لئے کھانا کھانے میں مصروف دکھائی دے رہی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کے اس اقدام کی تعریفیں کر رہے ہیں۔