آئندہ میری بیوی کی تصویر نہ بنانا، یاسر اقرا کا اسکیچ دیکھ کر حیران

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکار و ہدایت کار یاسر حسین نے اہلیہ اقراء عزیز کے مداح کو ان کاسکیچ نہ بنانے کی ہدایت کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یاسر حسین نے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ اداکارہ اقرا عزیز کے مداح کی جانب سے بنایا گیاسکیچ شیئر کیا۔سی 4کلر کے نام سے اکائونٹ پر مداح نے اقرار عزیز کا اسکیچ بنایا جس پر انہوں نے لکھا کہ لمبے عرصے بعد اسکیچنگ کی ہے جو صحیح نہیں بنی۔

اس کے ساتھ ہی مداح نے اداکارہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ امید ہے آپ کو پسند آئے گی۔ اس پراقراء عزیز کا تو کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا البتہ ان کے شوہر نے اسکیچ اپنی اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بیٹا آپ کا شکریہ، بہت اچھی کوشش تھی، بس آئندہ میری بیوی کی تصویر نہیں بنانی آپ نے۔انہوں نے لکھا کہ بیٹا بات کیس پر چلی جائے گی ورنہ۔اقرا عزیز کے اسکیچ اور شوہر یاسر حسین کے ردعمل پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔