سینئر اداکار اور ڈائریکٹر خالد بٹ انتقال کرگئے

لاہور(نیوز ڈیسک) سینئر اداکار اور ڈائریکٹر خالد بٹ انتقال کرگئے، مرحوم کچھ عرصہ سے علیل تھے۔خالد بٹ پنجاب کے شہر ملتان میں پیدا ہوئے اوراداکاری میں کیریئر بنانے کے لیے 1979 میں لاہورآ گئے۔

انہوں نے بڑی تعداد میں اردو اور پنجابی فلموں اور ٹی وی ڈراموںمیں کام کیا ۔ انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور ساتھ ہی فلم کی ہدایت کاری بھی کی تاہم انہیں پی ٹی وی سے شہرت اور مقبولیت ملی۔اداکار خالد بٹ نے پاکستان ٹیلی ویژن کی مشہور پروڈکشنز جنجال پورہ ، بوٹا ٹو ٹوبہ ٹیک سنگھ ، لنڈا بازار میںبھی کردار نبھائے۔