اللہ کے راستے پر چلنے سے جو اطمینان ، راحت ملی ماضی کی زندگی اس کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں، رابی پیرزادہ

لاہور( این این آئی)شوبز کو خیر باد کہنے والی گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ میںنے بہت زیادہ گلیمر دیکھا ہے ، پوری دنیا میں سفر اور پر تعیش زندگی بسر کی ہے لیکن جو اطمینان اور راحت اللہ کے راستے پر چلنے میں ہے ماضی کی آسائشیں اور زندگی اس کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ۔ ایک انٹر ویو میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ کسی انسان کو ہدایت دے دیتا ہے تو وہ دنیاکا خوش قسمت ترین انسان ہے ،میں پوری امت کے لئے دعا گو ہوں ۔

رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں نے بہت زیادہ گلیمر دیکھا ہے ، پوری دنیا میں بزنس کلاس میں سفر اور پر تعیش زندگی بسر کی ہے لیکن جو اطمینان اور راحت مجھے اللہ کے راستے پر چلنے سے ملا ہے ماضی کی زندگی اور آسائشیں تو اس کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہے اور میں سمجھتی ہوں میں نے وہ زندگی ضائع کر دی کیونکہ اس کا کچھ حاصل نہیں ۔ میں اپنے رب سے اپنے گناہوں کی بخشش طلب کرتی ہوں اور وہ ذات پاک بڑی کریم اور شان والی ہے جو رجوع کرنے پر پہاڑ جتنے گناہوں کو بھی معاف کر دیتی ہے ۔