استاد چاہت فتح علی خان نے اپنے انتخابی ترانے اور منشور کا اعلان کردیا

لاہور( این این آئی)لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 سے امیدوار کاشف رانا عرف استاد چاہت فتح علی خان نے انتخابی ترانے اور منشور کا اعلان کردیا ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے استاد چاہت فتح علی خان نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ میرا انتخابی نشان ”باجا ” ہو کیونکہ فتح ہوگی تو باجا ہی بجے گا۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کامیاب ہو کر سیوریج سسٹم بہتر کریں گے اور میں چاہتا ہوں کہ لوکل باڈی انتخابات دوبارہ ہوں۔