استاد شیرمیاندادخان کا نیا میوزک ویڈیو’’ڈھولا بڑا سیانہ‘‘ ریلیز کردیاگیا

کاک ٹیل سٹوڈیو یوکے ریلیز کردہ اس ویڈیوکی شاعری خضرحیات مون کی اور میوزک رضوان اختر پاپاکا تیارکردہ ہے

کھڈیاں خاص (شوبز ڈیسک) بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال و موسیقار اورصدارتی ایوارڈیافتہ گلوکار استاد شیرمیاندادخان کا نیا میوزک ویڈیو’’ڈھولا بڑاسیانہ‘‘ ریلیز کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق اس ویڈیوکو گذشتہ روز کاک ٹیل سٹوڈیویوکے نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیاہے۔اس گانے کی شاعری خضرحیات مون کی لکھی ہوئی ہے اس کا میوزک رضوان اخترپاپاکا تیارکیاہواہے جبکہ اس کی ڈائریکشن اعظم صادق نے دی ہیں۔

اس گانے کے پروڈیوسر یوسف طلعت ہیں۔ایک ملاقات کے دوران شیرمیاندادخان نے بتایاکہ ان کا یہ نیا گانا اس سے قبل سوشل ایپس ٹک ٹاک،لائکی و انسٹا گرام پر بہت زیادہ وائرل ہوچکاہے اور نوجوان نسل میں بے حد پسندکیاجارہاہے۔شیرمیاندادخان کا کہناتھا کہ وہ اپنا ہر نیا گانا نوجوان نسل کی پسندکو مدنظررکھتے ہوئے تیارکرتے ہیں۔شیرمیاندادخان نے مذید بتایاکہ ان کے نئے سال کے شوزجو وہ پاکستان اور بیرون ممالک میں کریں گے کا شیڈول تیار ہوچکاہے ابھی حال ہی میں وہ بیرون ممالک کنسرٹس کرکے آئے ہیں جن میں ان کے بہت سارے ملکی و غیر ملکی پرستاروں نے شرکت کی تھی۔