نیویارک: (شوبز ویب ڈیسک) معروف ٹائم میگزین نے امریکا کی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو 2023ء کی بہترین شخصیت قرار دے دیا ہے۔ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کیلئے 2023ء کا سال بہت زیادہ کامیاب ثابت ہوا، 33 سالہ گلوکارہ کے Eras ورلڈ ٹور نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے تھے جس کے نتیجے میں وہ ارب پتی بن گئیں۔
1927 سے ہر سال باقاعدگی سے بہترین شخصیت کا انتخاب کرنے والے معروف امریکی جریدے ٹائم میگزین کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جریدے کا سرورق پوسٹ کیا گیا جس میں گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی تصویر ہے اور انہیں سال کی بہترین شخصیت قرار دیا گیا ہے۔
جریدے سے بات کرتے ہوئے گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا کہنا ہے کہ مجھے بہت زیادہ خوشی اور فخر محسوس ہو رہا ہے، میں خود کو تخلیقی طور پر زیادہ آزاد اور مکمل تصور کر رہی ہیں۔
ٹائم میگزین نے پرسن آف دی ائیر کیلئے باربی، برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم، ڈونلڈ ٹرمپ کے پراسیکیوٹرز اور دیگر کو شارٹ لسٹ کیا تھا مگر یہ اعزاز ٹیلر سوئفٹ کے حصے میں آیا۔
Time Magazine: We’d like to name you Person of the Yea-
Me: Can I bring my cat. https://t.co/SOhkYKSTwG
— Taylor Swift (@taylorswift13) December 6, 2023
اس سے قبل پیپل میگزین نے بھی ٹیلر سوئفٹ کو اسی طرح کے اعزاز سے نوازا تھا جبکہ فوربز نے انہیں میڈیا اور انٹرٹینمنٹ کی طاقتور ترین خاتون قرار دیا تھا۔