اسلام آباد: (شوبز ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی شوخ و چنچل جوڑی صبور علی اور علی انصاری نے قوالی نائٹ میں محفل لوٹ لی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ گردش کرتا دکھائی دے رہا ہے جس میں اداکارہ صبور علی اپنے شوہر اور قریبی دوستوں کے ہمراہ قوالی نائٹ کی تقریب میں موجود ہیں۔
قوالی نائٹ میں شرکت کرنے کیلئے اداکارہ نے نیوی بلیو رنگ کی خوبصورت ساڑھی کا انتخاب کیا جس نے انکے حسن کو چار چاند لگا دیئے جبکہ ان کے شوہر و اداکار علی انصاری نے سیاہ کرتا اور پاجامہ زیب تن کر رکھا تھا جو اپنی اہلیہ کے شانہ بشانہ دکھائی دے رہے تھے۔
https://www.instagram.com/reel/Cz3IsvBIDl3/?utm_source=ig_web_button_share_sheet
قوالی نائٹ میں اداکار جوڑی ہر لمحے سے نہ صرف بھرپور لطف اندوز ہوئی بلکہ قوالی کے بول پر لپسنگ کر کے محفل کی رونق کو دوبالا بھی کر دیا۔